افغان ریسلر نے دہشت گرد کہنے والے اسرائیلی ریسلر کو شکست دے دی


افغانستان سے تعلق رکھنے ایم ایم اے ریسلر نے دہشت گرد کہنے والے اسرائیلی ریسلر کو عبرت ناک شکست دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان مارشل آرٹ فائٹر جاوید بشارت نے اسرائیلی فائٹر سے مقابلے سے قبل وزن کرانے کے دوران آمنا سامنا کیا تھا۔

اس دوران  افغان فائٹر نے اسرائیلی فائٹر سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تو اس نے ان کے منہ پر انہیں دہشت گرد کہ دیا۔

بعد ازاں انسٹاگرام پر بشارت نے اسرائیلی ریسلر کو شکست دینے کا تہیہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسے ضرور سبق سکھاؤں گا۔

میچ کے بعد یو ایف سی کے صدر ڈانا وائٹ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بشارت نے اسرائیلی ریسلر کو شکست دے کر بدلہ لے لیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں