شاہ رخ خان کا بیٹا رہا ہو گیا


28 دن بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل سے رہائی مل گئی۔ شاہ رخ خان آریان خان کو لینے ممبئی کی آرتھر جیل پہنچے۔ ممبئی آرتھر جیل میں قید آریان خان گھر کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ۔۔منت۔۔ کے باہر موجود ہے۔


آریان خان پر عائد ضمانت کی شرائط میں، ان کو اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنا پڑا، وہ تفتیشی افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی سے باہر جانے کے مجاز نہیں ہوں گے، میڈیا میں کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے اور ہر جمعہ کے دن ان کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ای سی بی کے دفتر میں حاضری دیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی گھر آمد کل ہو گی، منت برقی قمقموں اور پھولوں سے سج گیا

بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت ممتاز اداکارہ جوہی چاؤلہ نے دی ہے اور انہوں نے ہی ان کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں