پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 431 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید659کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار686ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں45ہزار93کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید13 افراد جاں بحق ہوگئے
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 69ہزار122، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار807، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار845، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار835، بلوچستان میں 33 ہزار228، آزاد کشمیر میں 34 ہزار461 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار389 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار563، خیبرپختونخوا 5 ہزار738، اسلام آباد 939، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔