مقبوضہ کشمیر میں ٹیم کی جیت کا جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، فواد چودھری

قربانی دینے کو تیار ہیں، ضرورت پڑی تو کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں ٹیم کی جیت کا جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے  پاک بھارت میچ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت ہونے والے جشن کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں ٹیم کی جیت کا جشن مودی اینڈکمپنی  کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا۔


یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پا کستان کی بھارت  کے خلاف جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا گیا تھا ۔ کشمیریوں  نے آتش بازی کے ساتھ پاکستان زندہ باد اور پاکستان ہمارا ہے کی نعرے بھی لگائے تھے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی ہے۔پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز کا ہدف اننگز کے 17.5 اوور میں حاصل کیا۔

 


متعلقہ خبریں