شاہدآفریدی نے پاک بھارت میچ کے لیے تیاری کرلی

اپنے کرکٹ کیرئیر میں بابرا عظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا، شاہد آفریدی

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے لیے شائقین پر جوش ہیں شاہد آفریدی نے بھی  میچ کے لیے خصوصی تیاری کر لی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلٖڈ کپ میں ہائی وولٹیج میچ کے لیے جہاں سب بھر پور تیاری کر رہے ہیں وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم  کی شرٹ پہنن کے میچ دیکھیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر شرٹ پہنے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔


ان تصاویر میں شاہد آفریدی نے اپنے نام اور نمبر کی جرسی پہنی ہوئی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی شاپ کی جانب سے اُنہیں بطورِ تحفہ بھیجی گئی ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں  اس تحفے کے لیے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ جرسی پاک بھارت میچ کے لیے خصوصی طور پر پہنوں گااور اپنی ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔

یاد رہے کہ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں