مریم نواز جلسے میں لیڈر راستے میں نانی


مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہو رہی ہے جس میں وہ بچوں والے کھلونے خرید رہی ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھلونوں کی دکان میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن مرکزی رہنما نے لکھا کہ فیصل آباد سے واپس لاہور جاتے ہوئے ایک گیس اسٹیشن کے اسٹور سے اپنی نواسی کیلئے کھلونے خرید رہی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔ تصویر میں مریم نواز کھلونوں کی ایک دکان میں موجود ہیں اور کھلونے خریدتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ مریم نواز نے لکھا کہ ’یہ نانی ہونے کا ایک خوبصورت احساس ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی نواسی کیلیے خریداری:انکل پرویز رشید نے ہاتھ صاف کردیا

خیال رہے اس سے قبل بھی مریم نواز اپنی نواسی کیلئے چیزیں خریدتی رہتی ہیں ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے ٹویٹ کیا تھا ’’انکل پرویز رشید اپنی بھوک اس سے مٹانے کی کوشش کررہے ہیں جو میں نے سیرینا کے لیے خریدی تھیں‘‘۔

انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات چیت کررہی ہیں اور اسٹور میں رکھے ہوئے کھلونے دکھا کر معلوم بھی کررہی ہیں کہ انہیں کون سے کھلونے چاہئیں؟


متعلقہ خبریں