پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 2 کشتیوں کو روک کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے پاکستانی ساحل سے دور بحیرہ عرب میں کارروائیاں کیں جن کے دوران 2 کشتیوں کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلوگرام آئس اور 2 ہزار کلوگرام حشیش/کینابس برآمد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 9 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر ہے، ضبط شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی کامیاب کارروائیاں سمندری حدود میں مسلسل نگرانی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور علاقائی بحری سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔
پاک بحریہ سمندر کے ذریعے منشیات سمیت غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔
#ISPR Press Release
Pakistan Navy Ship YARMOOK, while deployed in the Arabian Sea, conducted two successful counter-narcotics operations at extended ranges from Pakistani coast resulting in successful seizure of a large cache of narcotics.
During the operations, two dhows were intercepted, and approximately 850 kg of Ice and 2000 kg of Hashish/ Cannabis were recovered from concealed compartments inside the vessels. The seized narcotics, valued at approximately US$ 96 million, were taken into custody and will subsequently be handed over to concerned authorities for further disposal and legal proceedings.
These successful operations reflect Pakistan Navy’s sustained presence, vigilance, and unwavering commitment to regional maritime security and the fight against illicit trafficking at sea.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 7, 2026
وزیراعظم کی پاک بحریہ کو خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی کی کامیاب کارروائیاں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدام ہیں جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا، بحیرہ عرب میں کی گئی کامیاب کارروائیاں علاقائی بحری سلامتی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔



