’حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کر رہی‘


وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سب سے مشکل کام ہے، بھارت اور بنگلادیش میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 30 روپے سے ساڑھے5 روپے پر لا چکے ہیں۔

عالمی سطح کی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے، حماد اظہر

حماد اظہر نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا بلکہ عالمی منڈی میں طلب اور رسد کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے گیس سستی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی حکومتی گنجائش کم ہ ورہی ہے۔


متعلقہ خبریں