خواتین اور مرد دونوں اپنی اپنی جگہ پر محنت کرتے ہیں، لیکن معاوضہ کے حساب سے خواتین اپنے شوہروں کے مقابلے میں کم کماتی ہیں۔
یہ نتیجہ جرمنی اور بھارت میں کی جانے والی عالمی تحقیق میں سامنے آیا۔تحقیق کے مطابق حیران کن طور پر ’نورڈک‘ خطے کے ممالک میں بھی بیویوں کی کمائی اپنے شوہروں سے کم ہے۔
’نورڈک‘ خطہ یورپی ممالک گرین لینڈ، فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے، سویڈن اور آئس لینڈ پر مشتمل ہے۔ جو خواتین کی آمدنی یا انہیں اقتصادی مواقع فراہم کرنے میں دنیا میں سب سے آگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : 5 فیصد مردوں کو بیویوں کے تشدد کا سامنا
تحقیق کے دوران ماہرین نے یورپ اور ایشیا سمیت دیگر خطوں کے 45 ممالک کے 28 لاکھ 50 ہزار گھرانوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور تمام ڈیٹا 1974 سے 2016 کے درمیان حاصل کیا گیا تھا۔
ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 40 سال میں مرد و خواتین کی کمائی کے فرق میں بہتری آئی ہے اور اب خواتین ماضی کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ کماتی ہیں لیکن اس کے باوجود میاں اور بیوی کی کمائی میں فرق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیملی کے بغیر مردوں کو پارک میں نہ جانے دیا جائے، بختاور کا پھر مطالبہ
مذکورہ تحقیق کا حصہ رہنے والی بھارتی پروفیسر ہیما سوامی ناتھن اور پروفیسر دیپک ملگھن نے کا کہنا تھا کہ کمائی کے لحاظ سے صنفی تفریق تمام امیر و غریب ممالک میں موجود ہے۔
دونوں ماہرین کے مطابق دنیا کے تمام ممالک میں امیر و متوسط گھرانوں سمیت غریب گھرانوں میں بھی میاں اور بیوی کی کمائی کی تفریق پائی گئی