وصی ظفر کے بیٹے نے جہیز واپس نہ کیا، ایک سال قید کی سزا

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے بیٹے وقار وصی کو جہیز واپس نہ کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

سینئر سول جج فیملی کورٹ قدرت اللہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پرایک سال قید کی سزا سنائی، عدالت کے حکم پر وقار وصی کو گرفتار کر لیا گیا۔

وقار وصی نے عدالتی فیصلے کے باوجود سابقہ بیوی کو جہیز کا سامان واپس نہیں کیا۔

عدالت نے 20 مارچ 2018 کو وقار وصی کو سابقہ بیوی کے زیورات واپسی کا حکم دیا تھا جس پر وہ فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے اور سامان واپس نہ کرنے کا کوئی مناسب جواز بھی پیش نہیں کر سکے۔


متعلقہ خبریں