نیب آرڈیننس کوئی این آراو نہیں، اسد عمر

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہےکہ نیب آرڈیننس میں ترمیم ضرور ہوگی اور یہ آرڈیننس این آراو نہیں ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کیوں نہیں ہوگی؟ یہ آرڈیننس اس طرف لے جانے کی کوشش ہے جس مقصد کیلئے نیب بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آرڈیننس کوئی این آراو نہیں ہے، ساری قوم میں پریشانی ہے کہ کیس چلتے رہتے ہیں انجام کو نہیں پہنچتے۔

 یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے تو پہلے بھی تھے، پہلے یہ تمام ادارے حکومت کے ماتحت تھے۔ نیب کا ادارہ اس لیے بنایا گیا تاکہ حکومت اور اداروں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھنے والا ادارہ ہو۔


متعلقہ خبریں