وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے تین سالوں کے دوران ایک کروڑ نوکریاں دی ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ 40 ہزار نوکریاں تو صرف محکمہ صحت پنجاب میں دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ سے زائد لوگ نوکریوں کے لیے ملک سے باہر گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تمام محکموں کی نوکروں کی فہرست نکال کر دوں گا، تین سال میں ایک کروڑ نوکریوں سے آگے جا چکا ہے کام۔