بھارت میں پولیس نے یوٹیوب کی ویڈیو دیکھ کر بینک کی اے ٹی ایم مشین چورنے کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر پونے کی پولیس نے ریکی کرتے ہوئے چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی پوچھ گچھ میں چوروں نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوب پر اے ٹی ایم مشین کھولنے کا طریقہ سیکھ کر انہوں نے اے ٹی ایم کو چرائی تھی۔
کورونا کی آئندہ لہر بھارت کو تباہ کر دے گی، ڈاکٹر مہیش
انہوں نے بتایا کہ ویڈیو کو دیکھ کر انہوں نے اے ٹی ایم مشین کھولنے کا طریقہ سیکھا ہے۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے کہ انہوں نے شہر کے دوسرے علاقوں میں تو نہیں وارداتیں کی ہیں۔