حلف نہ لینے پر رکنیت منسوخی کا معاملہ، اسحاق ڈار کا الیکشن کمیشن کو خط

Ishaq Dar

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے40 روز میں حلف نہ لینے پر رکنیت منسوخی کے آرڈیننس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں اسحاق ڈار نے مؤقف اپنایا کہ مقررہ مدت میں حلف لینے کا مجھ پر اطلاق نہیں ہوتا، سپریم کورٹ نے میری کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کیا تھا، مقدمہ زیر التوا ہے، اس لیے حلف نہیں لے سکتا۔

لندن میں بیٹھا نواز شریف کیا جانے پاکستانی سیاست؟ اسحاق ڈار بڑا فراڈیا ہے: شہباز گل

انہوں نے الیکشن کمیشن کو اپنے خط میں بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک میری رکنیت معطل رہے گی۔

خط میں یکم ستمبر کے صدارتی آرڈیننس کا حوالہ اور لاہور ڈویژن بینچ کے فیصلے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کے ساتھ چیرمین سینیٹ کو بھی یاد دہانی کیلئے خط کی نقل بھجوا دی ہے۔


متعلقہ خبریں