پری زاد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا


پری زاد نے ریٹنگ اور فینز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یو ٹیوب پر  گیارہویں قسط کے 2 دن میں 50 لاکھ سے زائد ویوز ہوگئے۔

ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت سب سے داد موصول کر رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری ذاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

 یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کر پا رہا، اسے زندگی کے ہر قدم پر ددھکارنا جا رہا ہے۔

پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، عروا، صبور علی اور یمنی زیدی شامل ہیں۔ سب ہی کے کرداروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس نے ڈرامے کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔


متعلقہ خبریں