پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد12لاکھ45ہزار سے بڑھ گئی


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید39افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 729 ہو گئی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار742 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار127 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار116کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 57ہزار458،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار796، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار09، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار417، بلوچستان میں 32 ہزار916، آزاد کشمیر میں 34 ہزار127 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار321 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 617 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار382، خیبرپختونخوا 5 ہزار537، اسلام آباد 923، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں