امریکہ میں2020ء کے دوران قتل کے جرائم میں 30 فی صد ریکارڈ اضافہ


امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اپنی سالانہ کرائم رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا میں قتل عام کے واقعات میں 2020 میں تقریبا 30 فیصد اضافہ ہوا ہے

ایف بی آئی کے مطابق  چارسال میں پہلی بار پر تشدد جرائم کا تناسب اتنا بڑھا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ’کوویڈ 19‘ قتل کے واقعات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد:سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ

نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ 2019ء کے مقابلے میں سنہ 2020ء میں قتل کے جرائم میں 29.4 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سنہ1960ء کی دہائی میں ملک میں قتل کے واقعات کے بعد یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد جرائم کی شرح میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طورپر امریکا میں 1.3 ملین جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے

پراپرٹی سے متعلق جرائم کی تعداد 7.8 فیصد کم ہوئی اور اس نوعیت کے کل جرائم کی تعداد 6.5 ملین رہ گئی۔ بیورو کا کہنا ہے کہ پراپرٹی جرائم میں مسلسل 18 ویں سال میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں، ایرانی صدر

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا یونیفائیڈ کرائم ریکارڈنگ پروگرام (یو سی آر) ملک بھرمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلان کردہ ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ قتل کے جرائم کا سب سے بڑا تناسب مسلح تشدد کی شکل میں دیکھا گیا۔ 2020 میں 76 فیصد تک جب کہ سال 2019 میں 73 فیصد قتل کیسز رپورٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں