لوکل الیکشن نہ کرانا ہماری حکومت کی غلطی تھی، فواد چودھری

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوکل الیکشن پہلے سال نہ کرانا حکومت کی غلطی تھی۔

انہوں نے کہا وزیراعظم مضبوط لوکل حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔ دنیا بھرمیں بہترین نظام لوکل گورنمنٹ کا ہے۔مطلق العنان بادشاہت سے جمہوریت کی جانب سفر درجہ بدرجہ طے پایا۔ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات مرکز سے صوبو ں کودیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کوئی ایم پی اے ایم این اے فنڈز لوکل گونمنٹ کونہیں دیتے۔ لوکل حکومتوں کی سب سے بڑی مخالفت وزرائے اعلیٰ کی جانب سے آرہی ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے صوبے کا تمام بجٹ لاہور پر خرچ کیا۔ آرٹیکل 148 کا نفاذ نہ ہونا سب سے بڑامسئلہ ہے۔

فوادچودھری نے کہا کہ کراچی میں سندھ حکومت بھی ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کررہی۔ کراچی میں بیٹھ کرایک شخص کیسے اسلام آباد کے مسئلے کو سمجھ سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کوئی شخص کراچی کے مسائل کونہیں جان سکتا۔ مقامی مسائل کوسمجھنے کے لیے مقامی نمائندوں کا ہونالازمی ہے۔

 


متعلقہ خبریں