سیریز منسوخ: شاہد آفریدی کا شدید مایوسی کا اظہار


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ تمام  یقین دہانیوں کے باوجو سیکیورٹی  رسک پر ٹور کو منسوخ  کر دیا گیا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ اس فیصلے کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہےکہ ان کے  لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیریز منسوخ: وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ

مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا  رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں