راک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے


مشہور زمانہ برطانوی روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے.

برطانیہ کے لیجنڈری روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس 80 برس کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت کا اعلان ان کے پبلسسٹ نے لندن میں کیا۔

چارلی واٹس دنیا بھر میں اپنے دور کے عظیم ترین ڈرمرز میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے رولنگ اسٹونز کے بے شمار ایسے گیتوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

جن کی وجہ سے 1960 کی دہائی کو روک میوزک کے حوالے سے سوئنگنگ سکسٹیز کا نام دیا گیا تھا۔ انیس سو اکتالیس میں لندن میں پیدا ہونے والے چارلی واٹس اٹھاون برس قبل انیس سو تریسٹھ میں رولنگ اسٹونز میں شامل ہوئے تھے۔

واٹس کو 2004 میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کئی عرصہ ریڈیو تھراپی کراتے رہے۔


متعلقہ خبریں