دنیا کے سب سے بڑے سانپ کو نیا گھر مل گیا


دنیا کے سب سے بڑے سانپ کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں نیا گھر مل گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 10 میٹر تک لمبے سانپ کا وزن 115 کلو گرام ہے جب کہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سانپ ایک بہترین تیراک ہے، اس کی مرغوب غذاؤں میں بطخیں اور خرگوش شامل ہیں۔

ریٹیکولیٹڈ پائتھن نامی سانپ کو پکڑنے کے لیے 12 افراد پر مشتمل ٹیم مرتب کی گئی اور اسے اور ابوظہبی کے القانہ میں نیشنل ایکوریم (ٹی این اے) میں رکھا گیا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا کا رہنے والا یہ ریٹیکولیٹڈ پائتھن دنیا کا سب سے لمبا سانپ ہے۔  اگرچہ یہ غیر زہریلا ہے، لیکن وہ اپنے شکار کو اردگرد لپیٹ کر مارتے ہیں۔

پائتھن کے جبڑے بہت لچکدار ہوتے ہیں جو بڑے بڑے سے شکار کو باآسانی نگل لیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سانپ کی رکھوالی کے لیے موجود افراد کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سانپ ہم سے مانوس ہے مگر اس کے باوجود ہمیں بہت احتیاط سے اس کے نزدیک جانا پڑتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں