اس ماہ کا بڑا کھلاڑی کون؟ شاہین آفریدی نامزد


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی کو  پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین کارکردگی پر شاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈ کے لیے نامزد کیاگیا۔

پلیئر آف دی منتھ کے لیے انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی باولر جسپریت بھمرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے،آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  بابراعظم پلیئر آف دی منتھ قرار

خیال رہے کہ  آئی سی سی نے 2021 کے شروع میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں