اب ملکہ فلم کیلئے سیٹ ڈیزائن کریں گی


ڈنمارک کی ملکہ اور ڈینش فورس کی کمانڈر ان چیف ’مارگریٹ دوم‘ نیٹ فلیکس کی نئی فلم ’Ehrengard‘کیلئے سیٹ ڈیزائن کریں گی۔

ڈنمارک کی 81 سالہ ملکہ ماہر مصور اور خاکہ نگار ہیں۔ وہ رائل ڈینش بیلے اور ڈینش فلمز اور ٹیلی وژن سیریز کیلئے ملبوسات بھی ڈیزائن کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

ملکہ مارگریٹ دوم نیٹ فلیکس سے منسلک ہونے والی تیسری شاہی شخصیت ہیں، اس سے پہلے گزشتہ سال میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے  اسٹریمنگ کمپنی کے ساتھ ملٹی ائیر معاہدہ کیا تھا۔


ملکہ کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا حصہ بن کر انہیں بے حد خوشی ہے، انہیں ہمیشہ سے تخلیقی مصوراتی کاموں نے  متاثر کیا ہے۔

1962 کے ناول پر مبنی Ehrengard نیٹ فلیکس پر 2023 میں ریلیز کی جائےگی۔ فلم  کی ہدایتکاری آسکر ایوارڈ یافتہ Bille August کریں گے جب کہ ڈنمارک کی ملکہ اس کا سیٹ ڈیزائن کریں گی۔


متعلقہ خبریں