ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 58 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 11.8 کلو گرام ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اگست میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2002 روپے 7 پیسے کا تھا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی


متعلقہ خبریں