پاکستانی طالبان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں، ذبیح اللہ مجاہد

پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، طالبان کا دعویٰ

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان کو بتایا گیا ہے کہ ان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں اور اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائے گا ۔

ہم نیوز کے نمائندہ اورافغان امور کے سینئر تجزیہ کار طاہرخان کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، طالبان کے علاوہ کسی اور کو حکومت میں شامل کرنا زیر بحث نہیں ۔ حکومت بنانے کے مشاورت  آخری مراحل میں ہے۔

ذبیح اللہ مجابد نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان یا کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں  کرنے دیں گے۔

طالبان کے اسپیشل یونٹس کے دستے کابل ایئرپورٹ میں داخل، پوزیشن سنبھال لی

انہوں نے کہا کہ حکومت  کے اعلان کے لیے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ طالبان کے امیر شیخ ہبت اللہ قندھار میں موجود ہیں اور حکومت سازی سے متعلق تجاویز ان کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کابل کے ہوائی اڈے کے لیے طالبان کے خصوصی دستے تیار ہیں اورائیرپورٹ کچھ حصوں میں ہمارے دستے داخل ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں