کابل ایئر پورٹ کے قریب راکٹ حملہ، 2 افراد جاں بحق


افغانستان کے کابل ایئر پورٹ کے قریب راکٹ حملے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر داغہ گیا راکٹ ایک رہائشی عمارت پر جا گرا جس سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے تھے جس میں 90 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

طالبان کے اسپیشل یونٹس کے دستے کابل ایئرپورٹ میں داخل، پوزیشن سنبھال لی

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں ایئرپورٹ میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ داعش کے خلاف ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں