مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں، فواد چودھری

ہم امریکہ کیساتھ اپنے طریقے سے تجارت کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں افغانیوں نے پاکستان کی طرف ہجرت نہیں کی۔سوائے غیر ملکیوں کے جو انخلا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان متعدد نسلی گروہوں پر مشتمل ملک ہے اور ہم طالبان کو یہی مشورہ دیں گے کہ افغانستان میں حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت ہونی چاہئے اور افغانستان میں مستحکم حکومت کے قیام کا یہی ایک راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جامع حکومت بنانے کے خواہاں ہیں جو کہ حوصلہ افزا ہے۔

پاکستان کمزور ملک نہیں، بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے 4 ہزار افراد کی افغانستان سے انخلا میں مدد کی۔ ہماری سرحدوں پر کوئی دبائو نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ اس وقت افغانستان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس سے داعش اور دولت اسلامیہ جیسے دہشت گرد گروپ پنپ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف افغانستان کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہو گا۔  پاکستان سمجھتا ہے کہ دنیا کو اس وقت افغانستان میں نئے حکمرانوں سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں