طالبان کی فتح اور امن عمل کو سبوتاژ کرنیوالی قوتیں آج بھی موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جن کے ہاتھوں سے انسانیت کا خون ٹپک رہا ہو وہ امن کی بات کرتے ہیں۔ طالبان کی فتح اور امن عمل کو سبوتاژ کرنیوالی قوتیں آج بھی موجود ہیں۔

افغانستان کی صورتحال سے متعلق انہوں نے کہا کہ طالبان فتوحات کے باوجود ایک وسیع حکومت بنانا چاہتے ہیں، ایک پر امن افغانستان افغان قوم کو چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے منفی اثرات ہم پرمرتب ہوئے، پاکستان کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناجائز حکومت نے قوم کے سامنے اپنی تین سالہ کارکردگی کے جھوٹے اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھے ہیں۔ حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بے روزگاری تاریخ کی حدوں کو چھو رہی ہے،  کئی سو گناہ ادویات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ قوم کو عام انتخابات چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جو واقعات رونما ہوئے افسوس ناک ہیں، نئی نسل کو باوقار بنانا ہے تو ایسے حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں