بھارت: حکومت تابکاری مواد کی حفاظت میں پھر ناکام، اربوں روپے کا تابکاری مواد برامد

بھارت: حکومت تابکاری مواد کی حفاظت میں پھر ناکام، اربوں روپے کا تابکاری مواد برامد

کولکتہ: بھارتی حکومت ایک مرتبہ پھر تابکاری مواد کی حفاظت میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارتی پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے میں اربوں روپے مالیت کا تابکاری مواد تھا جو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خریدا تھا۔

بھارت: سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، افغان خاتون رکن پارلیمنٹ ملک بدر

ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی بنگال کے کرائم انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے کولکتہ ایئرپورٹ کے نزدیک واقع علاقے سے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس تابکاری مواد موجود تھا۔

بھارتی ادارے کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے جو تابکاری مواد سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے اس کی مالیت کا ابتدائی تخمینہ 4 ہزار 250 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ یہ بات ایک اعلیٰ سرکاری افسرنے بتائی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی افسر نے بتایا ہے کہ ایک شخص کی اطلاع پر کامیاب کارروائی گئی تو یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ بظاہر گرفتار افراد نے تابکار مواد کے چار ٹکڑوں کی فروخت کے لیے کسی سے رابطہ کیا تھا تو انہیں گرفتار کیا گیا۔

بھارت: پولیس نے 6 کلو گرام یورینیم پکڑ لی، 7 افراد گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے چار تابکاری مواد کے ٹکڑوں میں سے ایک پر شبہ ہے کہ وہ کیلیفورنیم ہے جس کا نہ صرف بے پناہ استعمال ہے بلکہ انتہائی قیمتی بھی مانا جاتا ہے۔ کیلیفورنیم کے ایک گرام کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 170 کروڑ روپے ہے۔

اس ضمن میں تفتیش کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ کسی سے بات کرنے کے بعد کرناٹک میں اس سے یہ تابکاری مواد خریدا تھا جس کا وزن مجموعی طور پر 250 گرام تھا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ایٹمی توانائی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دیگر مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت: کروڑوں روپے مالیت کی یورینیم چوری کرنے والے دو افراد گرفتار

بھارت میں تسلسل کے ساتھ تابکاری مواد کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی بھارتی جھارکھنڈ میں سات ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضے سے چھ کلوگرام یورینیم برآمد ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں