وزیراعظم عمران خان کا اپنے ساتھیوں پر ہلکا پھلکاطنز و مزاح


وزیراعظم عمران خان نے تین سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق تقریب کے دوران اپنے ساتھیوں پر ہلکا پھلکا طنز و مزاح کر ڈالا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے سینیٹر فیصل جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل جاوید کو جب مائیک مل جائے تو وہ چھوڑتا ہی نہیں ہے۔

تقریب میں گورنر عمران اسماعیل نے اپنا مقبول نغمہ تبدیلی آئی رے گایا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا عمران اسماعیل میں گانوں کا پوٹینشل زیادہ ہے یا گورنر شپ کا۔

تقریب میں گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی اور ابرارالحق کی پرفارمنس پر وزیراعظم نے دونوں کو خوب داد دی۔


متعلقہ خبریں