احسان مانی کی 24 گھنٹوں میں وزیراعظم سے دوسری ملاقات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی تک پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے انکار

وزيراعظم عمران خان نے چيئرمين پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کو دوبارہ وزيراعظم ہاؤس بلا لیا ہے۔

احسان مان کی 24 گھنٹوں ميں وزیراعظم سے دوسری ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی نے ڈوميسٹک کرکٹ کے معاملات اور آئی سی سی ايونٹ سے متعلق ہوم ورک مکمل کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے۔

وزیراعظم کا چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز خبریں آ رہی تھیں کہ وزیراعظم نے احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو یہ ذمہ داری دینا چاہتے ہیں اور گزشتہ روز عمران خان نے رمیز راجہ سے ملاقات بھی کی تھی۔

رواں سیزن میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں کھیلی جائے گی، احسان مانی

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان احسانی مانی کی کارکردگی سے ناخوش ہیں جس وجہ سے انہوں نے ان کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2018 میں چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں