ہالی وڈ کے سپر ہیرو کی دکھ بھری کہانی


ہالی ووڈ فلم ایکس مین کا مرکزی کردار ’وولورین‘ نبھانے والے معروف اداکار و سپر ہیرو ہیوج جیک مین کی ذاتی زندگی سے متعلق دکھ بھری کہانی سامنے آ گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے دی میل کی رپورٹ کے مطابق ہیوج جیک مین جب 8 سال کے تھے تب ان کی والدہ انہیں چھوڑ کر آسٹریلیا سے برطانیہ چلی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق 52 سالہ اداکار نے اچانک والدہ کی جدائی کو بے حد ’ تکلیف دہ‘ قرار دیا تھا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ وقت نے ان کے زخموں کو بھر دیا ہے۔

ہیوج جیک مین نے پیر کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

ایکس مین سیریز کی فلم ڈارک فینیکس کا نیا ٹریلر جاری

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا جو کہ تھا ’ ماں ‘۔

تصویر پر ہویج جیک مین کی مداح نے ان کی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ایک شریف آدمی کو بڑا کیا ہے۔

جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے دوسرے مداح نے کہا کہ ہیوج جیک مین کو ان کے والد نے بڑا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں ایک آسٹریلوی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ماں کی جدائی ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھی۔


متعلقہ خبریں