جمیکا: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آج میچ کا آخری مگر اہم دن ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کرنے میں ہر کھلاڑی نے بھرپور حصہ ڈالا تاہم آج میچ کا آخری مگر اہم دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کر کے سیریز برابر کر دیں جبکہ میچ جیتنے کے لیے ہمیں اچھی اور نپی تلی باؤلنگ کرنی ہو گی۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی پارٹنرشپ کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں محمد عباس، فہیم اشرف اور حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کی جبکہ دوسری طرف سے عمدہ باؤلنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالے رکھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کسی بھی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنا فخر کی بات ہوتی ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں آج اپنی بہترین باؤلنگ اپنے اہلخانہ کے نام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزشاہین شاہ آفریدی نے کیریئر کی بہترین بولنگ کی۔ جس کی بدولت کنگسٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
گزشتہ روزکنگسٹن ٹیسٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے روز کا کھیل یوا۔
یہ بھی پڑھیں: آخری ٹیسٹ: شاہین کی 6 وکٹیں، ویسٹ انڈیز 150 پر ڈھیر
ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز 39 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔ گزشتہ روز پاویل پانچ، بریتھ ویٹ 4 اور روسٹن چیس 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان 152 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کرے گا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6،محمد عباس نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔