افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں طالبان کی زیر قیادت پہلا لویہ جرگہ منعقد ہوا جس کی سربراہی طالبان رہنما مولوی امیر خان متقی نے کی۔
رپورٹ کے مطابق مولوی امیر خان متقی دوحہ میں طالبان مذاکراتی عمل کے اہم رکن رہے ہیں۔
امیر خان متقی نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان میں سب اقوام اور دھروں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔
افغانستان کی صورتحال: حکومت نے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا، ن لیگی رہنما
اس موقع پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کسی بھی افغان شہری کو ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں، یہاں تمام قومیتوں کےا فراد محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان افغان عوام کا ہے اس کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔