کابل: امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

کابل: امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماسکو میں فوجی طیارہ گرکر تباہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کابل ائرپورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جبکہ ائرپورٹ پر عوام کی افراتفری کی متعدد ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں جس میں عوام کو زبردستی جہاز میں جاتے اور جہاز سے لٹکتے گیا تھا۔

افغانستان میں طالبان کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے جبکہ طالبان کی جانب سے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں