لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کا مقدمہ درج

لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کا مقدمہ درج

لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کا مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

اولمپین سمیع اللہ خان کے نصب مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری

ہم نیوز کے مطابق شاہی قلعہ میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کا مقدمہ نا معلوم شخص کے خلاف شاہی قلعہ انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک نا معلوم شخص صبح 7 بجکر 55 منٹ پر شاہی قلعے میں داخل ہوا اور اس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے پر حملہ کیا اور نعرے بازی کرتا رہا۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں صبح شاہی قلعے کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک باریش نوجوان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو پہلے قریب سے دیکھا اور پھر اچانک پاس جا کر اسے توڑنا شروع کر دیا تھا۔

اولمپین سمیع اللہ خان کے نصب مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والا ملزم گرفتار

شاہی قلعے کی انتظامیہ نے مجسمہ توڑ نے والے نوجوان کو حراست می لے کر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہی قلعہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب ہوگا

مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ اس سے پہلے بھی توڑا گیا تھا جسے مرمت کر کے دوبارہ نصب کیا گیا تھا۔

رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا

شاہی قلعہ لاہور میں 19 ویں صدی کے پنجاب کے حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی یاد میں ان کا کانسی کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

بلوچستان: عبدالستار ایدھی کا قد آدم مجسمہ نصب

کانسی کی دھات سے بنائے گئے اس مجسمے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو ایک گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔ مجسمے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ لمبی داڑھی اور سکھوں کی روایتی پگڑی میں ملبوس ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس حوالے سے کہا ہے کہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف کارروائی ہو گی۔

قائد اعظم کا 12 فٹ اونچا مجسمہ تیار

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں سمیع اللہ صاحب کے مجسمے کی بھی بیحرمتی کی گئی۔

معروف گلوکارشوکت علی کا بھارت میں مجسمہ

انہوں نے کہا ہے کہ یہ بیمار ذہنیت کی علامات ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس سے پاکستان کے تشخیص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پولیس ایسے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔


متعلقہ خبریں