ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ بھارت کارونا دھونا اس لیے ہے کہ سابقہ افغان انتظامیہ کیوں ختم ہوگئی۔ بھارت کوچاہیےکہ نئےافغان حکومت کوتسلیم کرےاورانکا احترام کرے۔
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ملا برادر قطر میں ہیں، دوحہ میں بات چیت کاآپشن اب ختم ہوچکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کااحترام کرتےہیں،اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کیلئےپرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان مسئلے کا کبھی کوئی فوجی حل نہیں تھا،قومی سلامتی کمیٹی
افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال ہونےکی اجازت نہیں دیں گے۔
سہیل شاہین نے کہا کہ امراللہ صالح اوردیگرکوافغان عوام نےمستردکردیا،امراللہ صالح پنج شیرجائیں یاکہیں اور، ان کی اب کوئی حیثیت نہیں۔
ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ اشرف غنی کی اس طرح جانےکی توقع نہیں تھی،بین الاقوامی برادری سےاچھےتعلقات چاہتےہیں،اسلامی حکومت تشکیل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:افراتفری کے بعد کابل ایئر پورٹ بند، فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
انہوں نے ٹویٹ بھی کیا کہ ہم تمام سفارت کاروں، سفارتخانوں، قونصل خانوں اور این جی اوز کے کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں ، چاہے وہ بین الاقوامی ہوں یا قومی کہ ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا بلکہ انہیں ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔
We assure all diplomats, embassies, consulates, and charitable workers, whether they are international or national that not only no problem will be created for them on the part of IEA but a secure environment will be provided to them, Inshallah.
— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) August 16, 2021
ہم نیوز کے پروگرام’پروگرام بریکنگ پوائنٹ وِدمالک‘ میں بات کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم افغانستان میں اسلامی حکومت چاہتے ہیں۔ ہمارے سربراہ کے متعلق آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی ملک کیلئےخطرہ نہیں۔ کئی بارکہہ چکے،افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے ہم نیوز کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ کسی کواپنےملک میں مداخلت کی اجازت دییں گے۔