وزیر اعظم کی خیبر پختونخوا صوبے کو مبارکباد


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا صوبے کو سرسبز بنانے کی کوششوں پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایبٹ آباد کے علاقے جدکر بانڈہ بدلینڈ سائٹ کو پاکستان گرین مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو 10 بلین ٹری سونامی ہدف کے حصول کی دوڑ میں سب سے آگے بڑھنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے جدکر بانڈہ بدلینڈ سائٹ کی پرانی اور نئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ بنجر نظر آنے والی جگہ بعد ازاں پودوں سے بھری پڑی ہے۔


متعلقہ خبریں