آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کردار کی تعریف کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا، این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت وبا سے بچاو کے لیے کوششیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی مربوط کوششوں سے قیمتی جانیں بچائی جاسکیں، این سی او سی ٹیم نے 500 روز میں ڈیلیور کر کے دکھایا۔