پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
تصاویر شیئر کرنے والی ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے پوسٹ لگائی کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود وبا کا شکار ہو گئی ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا’میں ان لوگوں سے انتہائی معذرت خواہ ہوں جن سے حال ہی میں ملاقات کی۔ میں اُس وقت تک اس وائرس کو ایک معمولی وبا سمجھتی رہی جب تک مجھے ناقابل برداشت بخار نہیں ہوگیا اور میری چکھنے کی حس نہیں چلی گئی‘۔
اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سوچ کے جھٹکا لگتا ہے کہ اگر ویکسین نہیں لگواتی تو پھر کیا ہوتا، میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اور ڈیلٹا ویرئینٹ کو آسان مت لیں، اگر آپ میں سے کسی کا مجھ سے گزشتہ دنوں آمنا سامنا ہوا ہے تو آپ بھی ٹیسٹ لازمی کروائیں۔