بھائیوں نے بہن کو ملازمت سے روکنے کیلئے ایک سال تک زنجیروں میں جکڑے رکھا


خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے پولیس نے ایک خاتون کو بازیاب کرایا ہے جس کو بھائیوں نے ایک سال سے زنجیروں میں جکڑ کر رکھا ہوا تھا۔

صوابی پولیس حکام کے مطابق گاؤں درہ میں خاتون کو سگے بھائیوں نے ایک سال سے  کمرے میں قید کر رکھا تھا۔

بھائیوں نے بہن کو نوکری سے روکنے اور خاوند کے خلاف کیس لڑنے پر قید کیا تھا۔

خاتون کی طلاق ہو چکی ہے، متاثرہ خاتون شوہر سے بچوں کے اخراجات کے سلسلے میں فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3ملزمان گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ 3ملزمان گرفتار جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں