فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لیے کرائے پر کام کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی مشکل وقت میں سیاست نہ کرے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور کے خاتمے کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جن کا دور ابھی بھی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو اور مریم نواز اپنی ناکامی تسلیم کریں، مستعفی ہوجائیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لیے کرائے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کل کسی اور جماعت کے ہمنوا ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ہرانتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کررہی ہے۔

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو اس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کی امنگوں کی امین بھی ہے۔

جن کا استعفیٰ آنے والا ہے وہ استعفیٰ مانگ رہے ہیں، مریم اور نگزیب

ہم نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام سلیکٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ
وہ دن دور نہیں جب نا اہل حکمران بوریا بسترلپیٹ رہے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں