ایف بی آر: پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی

petrol پیٹرول و ڈیزل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پیٹرول ملکی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا

ہم نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد عائد سیلز ٹیکس کی شرح برقراررکھی گئی ہے۔

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن کے تحت اسی طرح مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد کی شرح برقراررکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں