پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا، اقوام متحدہ

pak-afghan

افغان اہلکارکی بلا اشتعال فائرنگ 2پاکستانی شہری شہید، ایک بچہ زخمی


اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یواین مانیٹرنگ گروپ نے سیکیورٹی کونسل میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے پندرہ صوبوں میں دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جو پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیےبڑا خطرہ ہیں۔

یو این مانیٹرنگ ٹیم کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر کام کرنے والی القائدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان میں سرحد پار سے حملے کر سکتے ہیں۔

بھارت نے افغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے، معید یوسف

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی بھتہ خوری، اسمگلنگ سے فنڈز اکھٹا کر رہی اور افغانستان میں کئی علاقوں سے ٹیکس بھی اکٹھا کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں ٹیکس وصولی کے جھگڑے پر جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں تصادم بھی ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں