قطر نے پاکستانیوں کے لیے آن لائن آرائیول ویزے کا اعلان کر دیا۔
قطری حکومت کی طرف سے آن لائن آرائیول ویزے کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے جبکہ قطری حکومت نے نئی ویزا پالیسی بھی متعارف کرا دی۔
قطر جاتے ہی پاکستانیوں کو ائر پورٹ پر آن آرائیول ٹوورسٹ ویزا دیا جائے گا جبکہ پاکستان کے لیے 6 ماہ قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ شرط ہو گی۔
پاکستانیوں کو آن آرائیول وزٹ ویزے کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہو گی جبکہ قطرجانے والوں کے لیے کورونا ویکسین اور بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کیلئے کوروناٹیسٹ کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ لازمی قرار
تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ قطر میں جانے کے لیے کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانی ہو گی۔

