پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے مفادات کی ہمیشہ حمایت کی ہے، شاہ محمود

پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے مفادات کی ہمیشہ حمایت کی ہے، شاہ محمود

دوشنبے: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے مفادات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے لیے تبدیلی کا مظہر منصوبہ ہے۔

چین کی مسلح افواج نے امریکی بحریہ کے جنگی بیڑے کو بھگا دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات اپنے چینی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔

اس ضمن میں وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سی پیک، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان میں بڑے انسانی بحران کا خدشہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط اور تعلقات برقرار رہے۔ انہوں ںے کہا کہ چین و پاکستان کے تعلقات خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کی بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن و مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

طالبان نے افغانستان کی طرف باب دوستی پرسفید پرچم لہرا دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بھی چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں