کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میدان میں لڑ کر ہارنے والی ٹیم کو قبول کرنا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سےجھک گیا، شاہد آفریدی
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور کھلاڑیوں نے حال ہی میں اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑی کافی وقت سے پرفارم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہوگا۔
پوری دنیا بابر اعظم کے گن گا رہی ہے، وقار یونس
پاکستان کی جانب سے 37 گیندوں پر سنچری بنانے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ حالیہ سالوں میں کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اب اٹیک ہی آپ کی دفاعی صلاحیت ہے اور اس کے علاوہ کامیابی نہیں ہے۔
ہم نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں تو ا ٹیک اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔
گھبرانا نہیں ہے، انگلینڈ سے شکست پر بابر اعظم کا ردعمل
شاہد آفریدی نے واضح طور پر کہا کہ اگر ہم نے اپنی اصل طاقت کو استعمال کیا تو ہم یہ ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔