ابرار تنولی کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی گئی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا سے رکن اسمبلی ابرار تنولی کو ڈی سیٹ کر دیا۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ کی جانب سے ابرار تنولی کے خلاف اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے ایم پی اے ابرار تنولی کے منحرف ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو جمعرات کے روز سنایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے ابرار تنولی کے متعلق فیصلہ دو اپریل 2018 کو محفوظ کیا گیا تھا۔

قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی حکومت کا حصہ رہ چکی ہے جسے بدعنوانیوں کے الزامات کی وجہ سے اتحاد سے الگ کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں