پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی بن گئی ہے، شاہ محمود

فائل فوٹو


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی بن گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے، ہر ادارے میں کرپشن کی گنگا بہہ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا ہو جائے گا اور آئندہ حکومت تحریکِ انصاف بنائے گی۔

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہوچکا، صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہو گا: شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں ترسیلات زرکی شرح برآمدات کی شرح سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہیں ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےامریکہ کےساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، افغانستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں