روسی صدر کی سپوتنک ویکسین لگوانے کی تصدیق

روسی صدر کی سپوتنک ویکسین لگوانے کی تصدیق

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کورونا وبا کے خلاف اپنے ہی ملک کی تیار کردہ سپوتنک ویکسین لگوانے کی تصدیق کردی ہے۔

خبر ایجنسی نے روسی صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوٹن نے سال کے شروع میں سپوتنک ویکیسن کی خوراکیں لی تھیں۔ 68 سالہ پوٹن نے مارچ اور اپریل میں ویکسین کی خوراکیں لیں۔

مزید پڑھیں: فائزر یا موڈرنا ویکسین لگوائیں اور زندگی بھر کا سکون پائیں

خیال رہے کہ اس سے پہلے صدر پوٹن نے ویکسین کا نام بتانے سے انکار کیا تھا۔  تاہم انہوں نے کہا تھا سپوتنک ویکسین اتنی ہی قابل بھروسہ ہے جتنی کہ کلاشنکوف۔


متعلقہ خبریں